ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے سالانہ عرس کی سیکیورٹی کا جائزہ
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ جناب غضنفر علی قادری کے ہمراہ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے حوالے سے درگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور پولیس سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ نے وہاں موجود ڈیوٹی افسران و اہلکاران سے بھی مسائل دریافت کیے اور ان کو سختی سے ہدایات کی کہ کسی بھی شخص کو بغیر تلاشی کے نہ چھوڑا جائے، ہر آنے والے شخص کو چیک کیا جائے، تلاشی کو یقینی بنائیں اور لیڈیز پولیس کو بھی لیڈیز کو سختی سے چیکنگ کرنے کی ہدایت کی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو اور ہر افسر اپنے فرائض کو اچھی طرح سے سرانجام دیں اور سالانہ عرس مبارک میں آنے والی عوام سے خوش اخلاقی اور نرمی سے پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کا تعاون برقرار رہ سکے اور اپنے افسران کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے مزید کہا کہ عرس مبارک کی ڈیوٹی اور عوام کی حفاظت ہمارہ اولیں فرض ہے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ اس میلے میں سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعے درگاہ کے اردگرد ہر جگہ کی مانیٹرنگ کی جائیگی اور سی سی ٹی وی کیمرہ کنٹرول روم بھی بنایا گیا جس سے ہر چیز پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔اس کے علاوہ واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جس سے میلے میں ہر آنے والے شخص کو میٹل ڈٹیکٹر سے چیک کیا جائیگا۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ نے درگاہ کے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل پوچھے جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور ایس ایس پی ٹھٹھہ کا شکریہ ادا کیا۔

Shares: