دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ لاہور کی تزئین و آرائش کا کام شروع ،زائرین کی آمد عارضی طور پربند

0
88
دربار-حضرت-بی-بی-پاکدامنؒ-لاہور-کی-تزئین-و-آرائش-کا-کام-شروع-،زائرین-کی-آمد-عارضی-طور-پربند #Baaghi

دربار حضرت بی بی پاک دامن لاہور

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرانتظام تمام درباروں اور مساجد کی تعمیرو مرمت و تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ دربارحضرت بی بی پاک دامن لاہور دنیا بھر میں اہم مقام رکھتا ہے۔ جہاں دنیا بھر سے زا ئرین اور عقیدت مند جوق در جوق ان کے آستانہ پر حاضری دیتے ہیں اور روحانیت کے سر چشمے سے اپنی پیاس بجھاتے اور دلی مرادیں پاتے ہیں۔

حکومت پنجاب نے دربار بی بی پاک دامن کو وسعت دینے اور اس کی تعمیر کو جدید انداز میں ڈھا لنا شروع کر دیا ہے۔ اوقاف آرگنائزیشن پنجاب کے زیر تحویل دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ لاہور کی تزئین و آرائش و از سر نو تعمیری عمل شروع کر دیا ہے نئی تعمیراتی عمل میں خو بصورت داخلی ہال، نماز کی ادائیگی کے لئے جگہ، مسافر خانہ، پہلی اور دوسری منزل کی تعمیر، خوبصورت گنبد، CCTV سسٹم اور آگ بجھانے والے سسٹم کی تنصیب وغیرہ شامل ہیں۔

ان تمام کاموں کے لئے مالی سال 2021 – 22ء کے بجٹ میں 693ملین روپے گرانٹ مختص کی گئی ہے۔ اس تعمیراتی منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان تعمیراتی کاموں کی وجہ سے دربار شریف پر زائرین کی آمدکوکسی بھی ناگہانی حاد ثہ سے محفوظ رکھنے کے لئے عارضی طور پربند کر دیا ہے۔

حکومت نے دربار کے گردو جوار میں قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیا اور اوقاف کی قیمتی اراضی واگزار کروائی۔دربار کا رقبہ 2کنال 6 مرلہ پر مشتمل ہے۔ دربار بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن با قاعدہ منصوبہ بندی سے کی جا رہی ہے۔ماسٹر پلان کے مطابق مین دربار کی تعمیر کا رقبہ 50×50 فٹ اور اونچائی105 فٹ ہو گی۔دا خلی ہال کی تعمیر،عبادت کے لئے ہال کی تعمیر اور مسافر خانہ کی تعمیرشامل ہے۔

گراؤنڈ فلور کا کل رقبہ 4771مربع فٹ ہو گا۔جس میں مرکزی ہال،لنگر خانہ کا،مردانہ بیت الخلا،زنانہ بیت الخلا، مردانہ عبادت گاہ اور قرآن خوانی کا ہال،زنانہ عبادت گاہ و قرآن خوانی کا ہال شامل ہو گا۔پہلا فلور کا کل رقبہ3847مربع فٹ ہو گا۔جس میں مرکزی کمرے،مسافر خانہ،مردانہ و زنانہ کی علیعدہ علیعدہ عبادت گاہ و قران خوانی ہال، داخلی گزر گاہ گارڈ و سکیورٹی ہال،اندرونی گارڈ و سکیورٹی کے لئے کمرہ شامل ہو گا۔

سیکنڈ فلور کا کل رقبہ1466مربع فٹ ہو گا۔جس میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم،پہلا گنبد 18فٹ قطر دوسرا گنبد 24 فٹ قطر پر محیط ہو گا۔گراؤنڈ فلور پرخواتین کے لئے 7 ٹو ائیلٹ تعمیر کئے جائیں گے،جبکہ معذوروں کے لئے ایک ٹوائیلٹ بھی تعمیر کیاجائے گا۔

پہلے فلور پر مردوں کے لئے 628 فٹ پر رقبہ پر مشتمل 7 ٹو ائیلٹ کی تعمیر کی جائے گی,بیرونی گارڈ اور سکیورٹی کے لئے کمرہ بھی تعمیرکیا جائے گا،18فٹ قطر پرمحیط گنبد تعمیرکیاجائے گا،تمام مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے تنصیب کئے جائیں گے۔دربار کے احاطہ میں آگ بجھانے کے 30عدد جدید آلات نصب کئے جائیں گے۔

Leave a reply