حضرت داتا گنج بخشؒ کا سالانہ عرس،تقریبات کا اعلان

حضرت داتا گنج بخشؒ کے دربار کے 981 واں سالانہ غسل مبارک کی تقریب 9 محرم الحرام کو ہو گی
0
78
lahore

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کا آغاز دربار کے غسل مبارک سے کیا جائے گا-دربار کے 981 واں سالانہ غسل مبارک کی تقریب 9 محرم الحرام 16 جولائی بروز منگل کو ہو گی -غسل مبارک کی تقریب میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اہم شخصیات شرکت کریں گی –

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب خالدمحمود سندھو نے آج 981 واں سالانہ غسل مبارک دربار حضرت داتا گنج بخش ؒ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن لاہور، ایڈمنسٹریٹر اوقاف داتا دربار توقیر محمود وٹو، خطیب داتا دربار مسجد مفتی محمد رمضان کے علاوہ سیف سٹی اتھارٹی، فوڈ اتھارٹی، لیسکو، میونسپل کارپوریشن، ہیلتھ، ایجوکیشن، ٹریفک، ریسکیو1122، واسا، سول ڈیفنس سمیت کئی دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی-

ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے سالانہ غسل مبارک دربار سمیت عرس کی دیگر تقریبات پر مبنی اقدامات سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ عرس میں زائرین کی سیکورٹی اور سہولیات کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اورداتا دربار کے مرکزی راستوں کو تجاوزات سے پاک اور لائٹس اور صفائی کے خصوصی انتظامات ہوں نگے- مزید برآں عام زائرین کی انٹری گیٹ نمبر 1 اور 5 جبکہ خواتین زائرین کا داخلہ گیٹ نمبر 4 سے ہو گا – انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ادارے اہم شخصیات اور زائرین کی سیکورٹی سمیت دیگر ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے اورسیکیورٹی ادارے، سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈیٹکٹراور دیگر جدید آلات کی مدد سے عرس تقریبات کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے -فوڈ اتھارٹی کا عملہ خصوصی میکنزم کے تحت لنگر چیک کرنے کا ذمہ دار ہو گا-انہوں نے کہا کہ رضا کاروں، میڈیا نمائندوں اور دیگر خدمات دینے والے افراد کو خصوصی پاس جاری کئے جائیں گے -لیسکو حکام نے اجلاس کو بتایا کہ عرس تقریبات کے دوران داتا دربار اور ملحقہ علاقے 2 روز کے لئے لوڈ شیڈنگ سے مستثنی ہونگے-

ڈائریکٹرجنرل اوقاف خالد محمود سندھو نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے افسران ایک مربوط نظام کے تحت عرس کی تقریبات کے لئے 24 گھنٹے فرائض سرانجام دیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی-انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی 3 لائنیں ہو ں گی اور متعلقہ حکام کسی قسم کی بھگدڑ اور بد نظمی کی روک تھام کیلئے اپنی پیشہ وارانہ خدمات بہتر انداز میں انجام دینے کے پابند ہو ں گے-

کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

Leave a reply