اے ہمارے پروردگار:میرظفراللہ جمالی سمیت سب بیماروں کوصحت کاملہ عاجلہ عطافرما،چوہدری برادران دعائیں کرنے لگے

لاہور:اے ہمارے پروردگار:میرظفراللہ جمالی سمیت سب بیماروں کوصحت کاملہ عاجلہ عطافرما،چوہدری برادران دعائیں کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ جمالی کے اچانک بیمارہونے کی خبرسنتے ہی چوہدری برادران بے چین ہوگئے ،

ذرائع کے مطابق جونہی چوہدری برادران کوسابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی بیماری کی خبرہوئی توانہوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں شروع کردیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی

چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویزالہیٰ نے اللہ رب العزت کے حضور دعاکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ میر ظفر اللہ جمالی کو صحت و تندرستی کے ساتھ سلامت رکھے

اس موقع پرچوہدری برادرا ن جہاں میرظفراللہ جمالی کی جلد صحت یابی کی دعا کی وہاں ان تمام لوگوں کے لیے بھی دعائے صحت کی جوبیمار ہیں ، چوہدری برادران نے اس موقع تمام قوم اور دوست احباب سے درخواست کی کہ وہ بھی ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.