تنگوانی :اغواء کے2 دن بعد تنگوانی تھانے کا ہیڈ محرر ڈاکوؤں سے بازیاب

ذرائع سے معلوم ہوا کہ ورثاء اور ڈاکوؤں کے درمیان ڈیل کے تحت بازیابی ممکن ہوئی ہے

تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی تھانے کا ہیڈ محرر محمد شعبان جکھرانی بازیاب ہو گیا
تفصیلات کے مطابق تنگوانی تھانے کا ہیڈ محررمسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں میں دو دن پہلے اغوا ہو گیا تھا جو کہ آج بازیاب ہو گیا ہے
یاد رہے کہ ہیڈ محرر تھانہ تنگوانی محمد شعبان جکرانی کو گشت کے دوران رات کو دو روز قبل ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا

ہیڈ محرر محمد شعبان جکرانی کو اپنے ہی تھانے کے حدود حاصو اسٹاپ روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی روک کر اغوا کر لیا تھا ،ذرائع سے معلوم ہوا کہ ورثاء اور ڈاکوؤں کے درمیان ڈیل کے تحت بازیابی ہوئی ہے جبکہ پولیس نے بازیابی ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں ہونے کی بتاتے ہے

Leave a reply