ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (بیوروچیف قیصرعباس جعفری ) سویڈن کا دل خراش واقعہ نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پوری دنیا کے مسیحوں کے لیے دکھ اور غم و غصے کا باعث بنا، ملعون کو سخت سزا دی جائے حکومت سویڈن کےسفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرے ان خیالات کا اظہار منتظم اعلی سینٹ اینتھونی یونائٹڈ چرچ سلیم الیاس مسیح نے سینٹ انتھونی یونائٹڈ چرچ ڈیرہ غازی خان میں سویڈن کے حوالے سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر خادم چرچ پیٹر جوزف گول نے کہا کہ امت مسلمہ کے اس دکھ اور افسوس کی گھڑی میں مسیحی برادری ان کے ساتھ ہے، یونس پرویز مسیح سابق ممبرضلع کونسل نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ملعون شخص کو سرعام پھانسی اور سویڈن پر عالمی پابندیاں عائد کی جائیں، ریلی سے عامر پرویز مسیح بابا شاہد مسیح آصف جان ساور یونس کامران و دیگر نے سویڈن میں واقعہ قران شریف کے حوالے سے سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور آخر میں دنیا بھر میں امن و امان محبت بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی-
ڈی جی خان :سویڈن کا دل خراش واقعہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری مسیحی برادری کے لیے دکھ اور غم و غصے کا باعث بنا
