ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے دوران ایک موقع پر ماحول خاصا کشیدہ ہو گیا جب پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما آمنے سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق حارث رؤف کے اوور کی پہلی گیند پر بھارتی اوپنر شبمن گل نے 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی گیند کو مڈ وکٹ کی جانب کھیل کر چوکا جڑ دیا۔ اس شاٹ کے فوراً بعد حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس پر امپائر کو بیچ بچاؤ کرنا پڑا۔اسی اوور میں ابھیشیک شرما نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ایک چوکا لگایا اور مجموعی طور پر 7 رنز حاصل کیے۔ اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان نظریں ملنے اور جملوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہا، جس سے ماحول میں مزید کشیدگی بڑھ گئی۔
یہ لمحہ اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے لیے بھی انتہائی سنسنی خیز اور پرجوش ثابت ہوا۔ دونوں ٹیموں کے سپورٹرز نے اپنے کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کی، جس سے میچ کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔
پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور ‘معرکۂ حق’ نے بھارت کو عبرت دی،وزیراعظم آزادکشمیر
غیر ملکی نہیں، مقامی مصنوعات استعمال کریں،مودی کی اپیل
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 5 افراد شہید
ایشیا کپ سپر فور:پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف