لندن کے ہیّتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 کے چیک اِن ایریا کو ممکنہ خطرناک مواد کی اطلاع پر مسافروں سے خالی کرا لیا گیا۔ اچانک اطلاع ملنے پر مسافروں اور عملے میں بے چینی پھیل گئی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ٹرمینل کو فوری طور پر خالی کرا کے ایمرجنسی سروسز کو طلب کیا گیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کیں اور اسے احتیاطی اقدام قرار دیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں مسافر ٹرمینل کے باہر موجود ہیں، جبکہ اندر ریسکیو ٹیمیں سرگرم ہیں۔

ایئرپورٹ ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ فی الحال ٹرمینل 4 کا رخ نہ کریں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ دیگر تمام ٹرمینلز معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور پروازوں کے شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑا۔لندن فائر بریگیڈ نے کہا ہے کہ یہ اقدام صرف احتیاطی نوعیت کا ہے، مزید تحقیقات کے بعد ہی اطلاع کی حقیقت سامنے آئے گی۔

وزیر داخلہ سندھ کی کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

غزہ میں حماس کا حملہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

وزیراعظم سے امریکی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات، 500 ملین ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے

سنجے سے سدھو تک،بھارتی کالے کرتوت،مودی کو تھپڑ، ٹرمپ نے ذلت لکھ دی

Shares: