باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان(شہزادخان نامہ نگار )قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہو ئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی خصوصی ہدایت پر بغیر روٹ پرمٹ اور اسی طرح اوور چارجنگ ،اوور لوڈنگ کر نے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار ایم ایم پی آئی انسپکٹر سیکرٹری آر ٹی اے آفس فیاض احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہو ئے بغیر روٹ پرمٹ ،اوور چارجنگ ،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ ،اوورلوڈنگ کر نے والی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا جا رہا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپکٹر فیاض احمد نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کر نے والی 153گاڑیوں کے چالان کر کے بھاری جرمانے بھی عائد کرائے گئے ہیں اس خصوصی مہم کو جاری رکھتے ہوئے قانون کی بالادستی کو قائم رکھا جا ئے گا اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی بھی رعایت نہ برتی جا ئے گی انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ اوورلوڈنگ ،بغیر فٹنس ،اوورچارجنگ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے اجتناب کریں ورنہ قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جا ئے گا عوامی و سماجی رہنماﺅں ڈاکٹر ندیم قریشی،راشد انصاری،محمد طارق،ساجد علی،عرفان انصاری،عبد الجبار،علی خان ،بلاول خان نے ٹرانسپورٹ انسپکٹر فیاض احمد کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیتے ہو ئے قانون پر عملدرآمد کر انے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

ڈیرہ غازیخان : قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہو ئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں-فیاض احمد
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی3 سال قبل
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں







