اسلام آباد:ملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ دنوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شام اورصبح شدید دھند پڑنے کی وجہ خشک موسم ہے جس کے باعث نوشہرہ، مردان،چارسدہ، ڈی آئی خان، لاہور، جہلم، گوجرانوالا، نارووال، اور سیالکوٹ میں دھند رہے گی۔
60 سالہ ملزم کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، سرگودھا،میانوالی،ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگرمیں شدید دھند چھائی رہے گی جبکہ ملتان، رحیم یار خان اورڈی جی خان میں رات اور صبح کو شدید دھند کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سکھر ، لاڑکانہ، حیدرآباد اور موہنجوداڑو میں بھی شدید دھند رہے گی جبکہ گلیات، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اوربالائی کے پی میں موسم شدید سرد رہےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اورفضائی آلودگی سے ٹریفک کی روانی اورشہریوں کی صحت متاثر ہونے کےخدشات ہیں۔
ڈینگی مکاؤ پروگرام میں گھوسٹ ورکرزکی بھرتیوں اور خلاف قانون ادائیگیوں کا انکشاف
ادھرمحکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی نوید سنادی۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں اس وقت 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا، دن میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔