شدید دھند،ٹریفک حادثات6جاں بحق ،درجنوں زخمی

ambulance

ڈیرہ‌غازیخان،کندھ کوٹ(نمائندگان)دراہمہ سے نامہ نگارعبدالوحید کی رپورٹ کے مطابق شدیددھند کے باعث غازیگھاٹ ٹول پلازہ کےقریب مسافر بس اور مزدا کےدرمیان تصادم ایک مسافرموقع پر جانبحق جبکہ چار شدید زخمی ریسکیو 1122 کی بروقت طبی امداد زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا دوسراحادثہ رند اڈا ملتان روڈ کے قریب ایک کیری اور مزدا کے درمیان حادثہ ہوا ہے مدد کے لئے لیے ری سورسز بھیجیں ۔کنٹرول روم نے فورا دو ایمبولینس اور ایک ریسکیو وہیکل جائے حادثہ کی طرف روانہ کرادی ہیں. جائے حادثہ پر پہنچ کر سات مریض زخمی تھے جن میں سے تین مریض معمولی زخمی تھے جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ باقی چار مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈیرہ غازیخان سے واجداکبر کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم ڈیرہ غازی خان کو کال موصول ہوئی کہ تین بائیکس کے درمیان خوف ناک تصادم ہوا ہے اور 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں، مدد کے لیے ریسکیو سروسز بھیجیں، کنٹرول روم نے فوراً چار ایمبولینس اور دو بائیکس ایمبولینسیز جائے حادثہ پر روانہ کر دیے، بعد ازاں یہ انفارمیشین بھی ملی کہ چار افراد موقع پر ہی فوت ہو چکے ہیں.
ریسکیو 1122 نے پیشہ ورانہ انداز میں ایک زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی جبکہ 3 شدید زخمی مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان شفٹ کر دیاگیا ہے۔ جبک حادثہ کی اطلا ع پولیس کنٹرول روم اور ساتھ میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو بھی کر دی گئی تھی۔ یہ تمام تر آپریشن ریسکیو سیفٹی انچارج عالمگیر کی زیرنگرانی میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

کندھ کوٹ سے مختیاراعوان کی رپورٹ کے مطابق کشمور میں شدید دھند کے باعث انڈس ھائی وے ڈرکھن بنگلو کے مقام پر کشمور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور کندھ کوٹ سے کشمور کی طرف جانھ والی مچھلی سے بھراڈالا آمنے سامنے ٹکراگئیں، ٹکر کے نتیجے میں ڈالا میں سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو گاڑیوں سے باہر نکالا،زخمی و جانبحق شخص کی لاش کو کشمور کے سول ہسپتال منتقل کروادیا گیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری و شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے،

Comments are closed.