نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 18 سے 22 اگست کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے تازہ ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع سمیت چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے استور، اسکردو، ہنزہ، شگر، باغ، وادی نیلم اور مظفرآباد میں بھی بارش متوقع ہے۔

18 سے 20 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان میں زیارت، قلات، خضدار، آواران، سبی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ سیلابی ریلوں اور کلاؤڈ برسٹ سے خیبر پختونخوا میں 200 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ

شاہد آفریدی سمیت متعدد کھلاڑیوں کو قومی اعزازات ملیں گے

میلانیا ٹرمپ کا ہنٹر بائیڈن کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس

وزراء و اراکین پارلیمنٹ کو ایوارڈز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، ماہرین قانون

Shares: