آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جولائی سے 31 جولائی تک مختلف علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
ایس ڈی ایم اے کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق نیلم، مظفرآباد، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔مون سون بارشوں کے نتیجے میں سڑکوں کی بندش، کچے مکانات، کمزور دیواریں، بجلی کے کھمبے، سائن بورڈز اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
متاثرہ اضلاع میں مظفرآباد، چہلم ویلی ہٹیاں بالا، نیلم ویلی، راولاکوٹ (پونچھ)، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور شامل ہیں۔محکمہ موسمیات اور ایس ڈی ایم اے نے عوام اور سیاحوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں، ندی نالوں کے قریب نہ جائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ حفاظتی تدابیر اپنانا ناگزیر قرار دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
سوات میں کامیاب آپریشن، تین مطلوب دہشت گرد ہلاک
سیف علی خان پر حملہ،ممبئی پولیس نے ملزم کی ضمانت کی مخالفت کردی
وزیراعظم نے اسکلز ایمپیکٹ بانڈ کی منظوری دے دی
نیو میکسیکو کی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، کیمپس بند