کالام اور ملحقہ علاقوں میں شدید برفباری، موسم انتہائی سرد ہو گیا

0
66

سوات: کالام اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدید برفباری شروع ہو گئی جس سے موسم انتہائی سرد ہو گیا۔

کالام، مہوڈنڈ کے علاوہ کالام سٹی میں شدید برف باری جاری ہے، برف باری سے موسم انتہائی سرد ہو گیا موسم سے جہاں ایک طرف سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں تو دوسری طرف راستے بند ہونے سے مشکلات میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو برفباری کے دوران محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ادھر دوسری طرف شدید دھند کے باعث ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسقط سے آنے والی پرواز کو ڈائیورٹ کر دیا گیا جبکہ شارجہ اور جدہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا ہے۔

ادھرنئی دہلی میں نئی دہلی میں سرد موسم کے باعث آگ کے پاس بیٹھے کیلئے جگہ مانگنے پر 15 سالہ لڑکے کو قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا جہاں ایک 15 سالہ لڑکے کی لاش خون میں لت پت ملی جس کے جسم پر چھریوں کے زخم تھے۔

پولیس کے مطابق قتل میں ملوث نوجوان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ آگ کے پاس بیٹھا تھا کہ مقتول نے آکر بیٹھنے کی جگہ مانگی جس پر نوجوان کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق قتل میں ملوث دونوں لڑکوں کی عمریں 16 سال ہیں، قتل میں ملوث ایک شخص سمیت دو نابالغ لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply