پاک فوج کی مسیحی افسر ہیلن میری رابرٹ کی بریگیڈئر کے عہدے پر ترقی

0
122
helen marry robert

پاک فوج کی مسیحی افسر ہیلن میری رابرٹ کو بریگیڈئر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے

ہیلن میری رابرٹ پاکستان کی فوج کی 76 سالہ تاریخ میں بریگیڈیئر کے عہدے پر پہنچنے والی پہلی مسیحی خاتون فوجی افسر ہیں، ہیلن میری رابرٹ کا تعلق پاک فوجی آرمی میڈیکل کور سے جہاں وہ بطور پیتھالوجسٹ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں

پاکستانی شہریوں اور بالخصوص اقلیتی برادری نے بریگیڈئر ہیلن میری رابرٹ کو بریگیڈیئر کے عہدے پر پہنچنے پر مبارک باد دی ہے اور ان کے لئےپرخلوص تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیلن میری رابرٹ کو مسلسل محنت کے ساتھ ساتھ لگن، عزم اور آپ کے پیشے کے لیے محبت کا صلہ ملا ہے

ٹویٹر پر ایک صارف ردیش سنگھ نے لکھا کہ پاکستان کی پہلی مسیحی خاتون بریگیڈیر.بریگیڈیر ** ہیلن مئری** پاکستان آرمی میں پہلی مسیحی خاتون ہیں جنہوں نے بریگیڈیر کے عہدہ پر ترقی پائی ہے، ہماری دعائیں اور نیک خواہشات انکے ساتھ ہیں،

پاک فوج میں تمام مذاہب، برادریوں کے افراد بھرتی ہوتے ہیں، پاک فوج قومی فوج ہے، جہاں بلا تفریق رنگ و نسل، مذاہب شہری اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پاک فوج میں بھرتی ہونا شہری اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں ،وطن عزیز کے دفاع کے لئے پاک فوج کے ہر جوان میں مر مٹنے کا جذبہ پایا جاتا ہے.

Leave a reply