نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی ہے کہ جمعرات کی دوپہر لوئر مین ہٹن کے قریب ہڈسن ریور میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

اے بی سی نیوز نے قانون نافذ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا، "ہڈسن ریور میں ویسٹ سائیڈ ہائی وے اور اسپرنگ اسٹریٹ کے قریب ہیلی کاپٹر کے گرنے کے باعث، آس پاس کے علاقوں میں ایمرجنسی گاڑیوں اور ٹریفک میں تاخیر کی توقع کی جا سکتی ہے۔”حادثہ جمعرات کی دوپہر لوئر مین ہٹن کے قریب ہڈسن ریور میں پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

نیویارک سٹی کے ہڈسن ریور میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔ متعدد قانون نافذ کرنے والے ذرائع کے مطابق، آج شام پانچ بجے سے پہلے چھٹی لاش پانی سے نکالی گئی۔اس سے پہلے پانچ افراد کو پانی سے نکالا گیا تھا جن میں ایک پائلٹ، ایک مرد، ایک عورت اور دو بچے شامل تھے۔ حکام نے بتایا تھا کہ ان میں سے کم از کم چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ پانچویں شخص کی زندگی بچانے کی کوششیں ہسپتال میں جاری تھیں۔تین قانون نافذ کرنے والے ذرائع کے مطابق، ہیلی کاپٹر ایک ٹور چارٹر کا حصہ تھا جو حادثے کے وقت ہڈسن ریور کے ساتھ پرواز کر رہا تھا۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Shares: