ڈیرہ غازیخان ۔ کوہ سلیمان ، فلڈریلیف آپریشن کیلئے فوج سے ہیلی کاپٹرطلب
باغی ٹی وی رپورٹ۔لینڈسلائیڈنگ،رابطہ سڑکیں ٹوٹ جانے کے باعث فلڈریلف سرگرمیوں مشکلات کے باعث،ڈیرہ غازیخان کی ضلعی انتظامیہ نے کوہ سلیمان کے دشوار گزار علاقوں میںفلڈریلیف آپریشن کیلئے فوج سے ہیلی کاپٹرطلب کرلئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنرمحمدانور بریار نے کہاہے کہ ہیلی کاپٹروں کیلئے پاک فوج کوباقاعدہ لیٹرلکھ دیاہے اور پاک فوج سے ہیلی کاپٹر طلب کرلیاہے،انہوں نے کہاکہ بارشوں اور پہاڑی تودے گرنے سے کوہ سلیمان میں راستے منقطع ہیں، خیمے،خشک راشن اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل میں مشکلات سامناہے،سیلابی پانی میں پھنسے لوگ ہماری مدد کے منتظر ہیں،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریارنے کہاکہ کھرڑ بزدار ،بارتھی زین،رفورٹ منرو اور دیگر کوہ سلیمان کے دیگر علاقوں میں ہیلی کاپٹر سروس کی فوری ضرورت ہے تاکہ ضروری امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایاجاسکے،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریارنے لکھے گئے لیٹرمیں کہاکہ ہیلی کاپٹر کے ساتھ عملہ اور ریکسیورز بھیجے جائیں ،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک کو ہیلی کاپٹر سروس کیلئے فوکل پرسن مقررکردیاگیاہے جبکہ میدانی علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی فیلڈ فورس متحرک ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کوہ سلیمان کے اکثریت علاقوں میں راستے منقطع ہیں،وڈور،سخی سرور،سنگھڑ اور دیگر رود کوہیوں میں تاریخ کے سب سے بڑے سیلابی ریلے آئے،اس وقت تک سیلاب زدگان میں 25 جولائی سے 20 اگست تک 10200 خیمے ،5900 آٹا کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں،پہاڑی اور میدان کے دسترس والے علاقوں میں18000 خشک راشن ،قورمہ اور پلا ئو کی 1600 دیگیں، 4000 منرل واٹر،3200 مچھر دانیاں،520 کمبل اور 25 ہائی جین کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔

ڈیرہ غازیخان ۔ کوہ سلیمان ، فلڈریلیف آپریشن کیلئے فوج سے ہیلی کاپٹرطلب
Shares: