شاہصدردین : پٹرولنگ پولیس کے افسران و جوانوں کو ہیلپ لائن 1124 آگاہی مہم بارے ہدایات جاری

باغی ٹی وی ،شاہصدردین (نامہ نگار شاہد عمران گاڈی )سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان چوہدری محمد شریف کی پٹرولنگ پولیس کے افسران و جوانوں کو ہیلپ لائن 1124 آگاہی مہم بارے ہدایات جاری ،ریجنل پبلک ریلیشن آفیسر ممتاز حسین سب انسپکٹر نے بتایا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول کی طرف سے موصول ہونے والے احکامات کے مطابق ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان چوہدری محمد شریف نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کا کام ہائی ویز پر گشت کرنا اور مصیبت میں پھنسے مسافروں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ہائی ویز پر ہونے والے جرائم کی بیخ کنی کرنا ہے اس سلسلے میں پٹرولنگ پولیس کا باقاعدہ ہیلپ لائن نمبر 1124 فعال ہے، پورے پنجاب میں ہائی ویز پر کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 بغیر کسی چارجز کے ملا کر پٹرولنگ پولیس سے مدد طلب کی جا سکتی ہے ایس پی نے کہا کہ ہیلپ لائن نمبر 1124 تمام عوام الناس کو یاد ہونا چاہئیے خصوصی طور پر ڈرائیور حضرات اور روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے مسافر اس ہیلپ نمبر کو یاد رکھیں اور پریشانی کی صورت میں اس سے استفادہ حاصل کریں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر 24 گھنٹے موجود ہے کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 ملائیں پٹرولنگ پولیس کم سے کم وقت میں آپ کے پاس ہو گی اور آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی

Leave a reply