بالی وڈ کی ماضی کی معروف و مقبول اور صف اول کی اداکارہ اور بی جے پی (بھارتی جنتیا پارٹی) کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کی چھوٹی صاحبزادی آہانا دیول کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی : اس حوالے سے اداکارہ ہیما مالنی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ایک تحریر شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیما مالنی کی چھوٹی صاحبزادی کے ہاں 26 نومبر کو جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
Delighted to share the good news of my younger daughter Ahana and Vaibhav who are blessed with twin girls . pic.twitter.com/EXOD0KCbOD
— Hema Malini (@dreamgirlhema) November 28, 2020
ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیما مالنی کی نواسیوں کا نام آستریا اور آدیا رکھا گیا ہے جبکہ ان کی پیدائش پر اُن کے والدین سمیت تمام خاندان والے بے حد خوش ہیں۔
ہیما مالنی نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ خدا نے میری چھوٹی بیٹی آہانا دیول کو جڑواں بیٹیوں سے نوازا ہے۔
ہیما مالنی کے ٹوئٹ پرصارفین کی جانب سے اُن کی جڑواں نواسیوں کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ہیما مالنی اور دھرمیندر 1970ء کی دہائی میں اسکرین پر بالی وڈ کی سب سے مشہور جوڑی تھی اور انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں شعلے، سیتا اور گیتا، دل لگی اور ڈریم گرل شامل ہیں1975ء میں فلم ’شعلے‘ میں دھرمیندر کے مدِ مقابل کام کرتے ہوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے والی یہ جوڑی 1980 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی۔