میری بیٹی مائرہ کےقتل میں اس کی دوست سجل کاہاتھ :اہم انکشافات کےساتھ گرفتاری کامطالبہ

0
38

لاہور:میری بیٹی مائرہ کےقتل میں اس کی دوست سجل کاہاتھ :اہم انکشافات کےساتھ گرفتاری کامطالبہ بھی کردیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں قتل کی گئی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے والد نے اپنی بیٹی کی دوست سجل کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3 مئی کوقتل ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے والد کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی سہیلی سجل کو بھی گرفتار کیاجائے۔

پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے قتل کیس میں فی الحال مزید پیش رفت نہیں ہو سکی، مقتولہ کی دوست اقرا ء اور ملزم سعد امیر بٹ سی آئی اے کینٹ کی زیرحراست ہیں لیکن پولیس کو دونوں سے تفتیش میں کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مائرہ کے والد محترم ذوالفقارنے کہا کہ سجل نے ہی مائرہ کو نانی کے گھر جانے سے روکا تھا، پولیس نےسجل کو بلایابھی لیکن ایک سیاسی شخصیت کے کہنے پر چھوڑ دیا۔

Leave a reply