ہیروئن کی فروخت سرعام،پولیس ناکام،چوریاں عام

0
37

قصور
نواحی گاؤں میں کھلے عام ہیروئین کی فروخت جس سے چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو گئیں، نشئی حضرات اپنے نشے کے لئے لوگوں کی چیزیں چرانے لگے،دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری، پولیس نے آنکھیں بند کر لیں
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھارا جو کہ تھانہ صدر کا علاقہ ہے ،میں لاقانونیت کی انتہاہ ہو گئی ہے گاؤں میں بڑے پیمانے پر ہیروئن کی فروخت کی جارہی ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے نیز جب سے ہیروئن کی فروخت شروع ہوئی ہے تب سے گاؤں میں چوریوں ،ڈکیتیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے چھوٹے چھوٹے بچے نشے کے عادی ہو رہے ہیں اور اپنا نشہ پورا کرنے کیلئے لوگوں کی اشیاء چرا رہے ہیں پرسوں گاؤں میں ایک باراں سالہ نامعلوم بچے نے آئی جی آفس لاہور کے اہلکار ملک نوید کی موٹر سائیکل نمبر LEK_8511 گھر کے باہر سے چرا لی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کی عمر دس سے باراں سال ہے اور وہ لڑکھڑا رہا ہے اور موٹر سائیکل کو بغیر سٹارٹ کئے اڈہ بھلو والا سے کچے راستے براستہ جھلار فیروز پور روڈ کی جانب لیجا رہا ہے جس کی ایف آئی آر چوکی کھارا میں درج کروا دی گئی ہے
لوگوں کا کہنا ہے ایک دو ماہ سے جب سے گاؤں میں ہیروئن کی فروخت شروع ہوئی ہے تب سے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے لہذہ ڈی پی او قصور،ایس ایچ او تھانہ صدر اور ڈی ایس پی سٹی سرکل نوٹس لیتے ہوئے ہیروئن فروخت گینگ کے خلاف گھیرا تنگ کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ نوجوان نسل نشے و چوری کی لعنت سے بچ سکے
اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان کو سزا دی جائے

Leave a reply