میرپورخاص: واپڈا کا بجلی چوری کیخلاف نام نہاد اپریشن ،سی سی ٹی وی کیمرے اور انٹرنیٹ کیبل بھی کاٹ دی گئی

حیسکو واپڈا میرپورخاص میں جہاں بھی آپریشن کر رہی ہے عوام کی جانب سے انھیں شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

میرپورخاصباغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص کی واحد موبائل مارکیٹ میں آج دوسرے روز بھی حیسکو واپڈا کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف الیکٹرک وائر تبدیل کرنے کے بہانے اور میٹر تبدیل کرنے کے بہانے نام نہاد آپریشن جاری رہا

اس موقع پر دکانداروں میں شدید اشتعال پایا گیا صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب واپڈا اہلکاروں کی جانب سے بجلی کے تاروں کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے اور انٹرنیٹ وائر کاٹ دی گئی ، جسکے بعد دکانداروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا

دکانداروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاروں کے ساتھ دکانوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے اور انٹرنیٹ وائر واپڈا نے کاٹ دی ہے ، واضح رہے کہ حیسکو واپڈا میرپورخاص میں جہاں بھی آپریشن کر رہی ہے عوام کی جانب سے انھیں شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

میرپورخاص میں کسی بھی علاقے جب بھی بجلی چوری کا نام نہاد آپریشن شروع کیا جاتا ہے تو اس علاقے کی بجلی بند کردی جاتی ہے اور کاروبار زندگی مفلوج کردیا جاتا ہے

Leave a reply