Hexing انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں پائیدار توانائی کے حل فراہم کرنے میں ایک نمایاں ادارہ ہے جو کہ 27سے 29 فروری 2024 تک ہونے والی سولر پاکستان نمائش میں شرکت کریں گے۔
سولر پاکستان ایگزیبیشن میں Hexing انرجی کی شراکت داری پاکستان میں ان کی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔اس تقریب میں کمپنی کی انتظامیہ Livoltek انورٹرز اور بیٹریوں کی نمائش کرے گی جو کہ Hexing گروپ کا ایک اور ماتحت ادارہ ہے۔اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سولر کٹس کی نمائش بھی کی جائے گی۔Hexing انرجی (پرائیویٹ)لمیٹڈ، Hexingگروپ کی ذیلی کمپنی ہے، جو 1998 سے پاکستان میں کام کر رہی ہے اور 10 ملین سے زیادہ بجلی کے میٹر فراہم کر چکے ہیں۔
Hexingگروپ کے ڈائریکٹر گلوبل مارکیٹنگ اور جنوبی ایشیا کے ریجینل سی ای او، مسٹر لیو سونے اس شراکت داری کے بارے میں کہا کہ ”ہم سولر پاکستان ایگزیبیشن میں اپنے جدید ترین سولر سلوشنز کی نمائش کے لیے پر عزم ہیں۔ہمارا مقصد پاکستان میں سرسبز بجلی کی فراہمی کو آسان بنانا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور کلین انرجی سلوشنز کے زریعے ہماری کمپنی کا مقصد پاکستان اور دنیا بھر میں ایک پائدار مستقبل کو تشکیل دینا ہے۔ ”Hexing گروپ پاکستان میں گرین انرجی پروڈکٹس اور انرجی مینجمنٹ سلوشنز فراہم کرکے ملک کو پائیدار اور خوشحال مستقبل کی طرف بڑھانے کے لیے پر عزم ہے