اسرائیل پر لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے حملوں میں تیزی آگئی ہے ،جبکہ ریڈیو فری یورپ کی فارسی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی طرف میزائل حملے کیے جس سے لاکھوں اسرائیلی شیلٹرز میں چلے گئے جب کہ خطرے کے پیش نظر تل ابیب کا بین گورین ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔

حزب اللہ نے اسرائیلی قصبے کامیئل پر راکٹوں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی زخمی ہوگئے جبکہ حزب اللہ نے لبنانی قصبے عیتا الشعب میں بھی اسرائیلی فوج پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے جس میں بھی کئی فوجی مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کا میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ شمالی اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا دفتر پر بمباری کی گئی جس دوران 21 افراد شہیدہوگئے۔

شہر جہاں ہر دوسری عورت جڑواں بچے پیدا کرتی ہے

دوسری جانب "العربیہ” کے مطابق ریڈیو فری یورپ کی فارسی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے،ریڈیو کے عسکری امور کے نمائندے ڈورون کدوش نے فوجی ذرائع کی بنیاد پر پیر کے روز اپنی رپورٹ میں اشارہ کیا کہ حزب اللہ کے حالیہ ڈرون حملوں کی درستی کی ایک وجہ وہ تکنیکی مدد ہے جو حزب اللہ کو اسرائیلی فضائی حدود کا احاطہ کرنے والی براہ راست ایرانی سیٹلائٹ تصاویر سے حاصل ہوتی ہے۔

اسرائیلی ریسرچ فاؤنڈیشن ’’ الما‘‘ جو حزب اللہ کے امور میں مہارت رکھتی ہے، نے وضاحت کی ہے کہ حزب اللہ نے اتوار کی شام اسرائیل پر حملے میں جو "مرصاد-1” ڈرون استعمال کیا تھا وہ ایرانی ’’ مہاجر 2‘‘ کے ماڈل پر تیار کیا گیا تھا۔

ایس سی او کانفرنس:ٹریفک پلان جاری

قبل ازیں اسرائیلی آرمی چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی نے کہا تھا کہ حزب اللہ کی طرف سے اتوار کو ایک فوجی تربیتی اڈے پر ڈرون سے کیا گیا حملہ "مشکل اور تکلیف دہ” تھا۔

Shares: