بیروت: سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے خبردار کیا ہے کہ 18 فروری کے بعد لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی قبضہ تصور ہوگی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج 18 فروری تک لبنانی سرزمین خالی کردےنومبر میں امریکی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو لبنان سے مکمل انخلا کے لیے 60 دن دیئےگئےتھے 60 دن کی اس ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی اسرائیل کےپاس کوئی بہانہ نہیں ہے۔
دوسری جانب لبنان کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ پیر کو جنوبی شہر صیدا میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا یہ حملہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے ہوا ہے۔
مخالفین کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہورہی،وزیراعلیٰ پنجاب
دو لبنانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک کار میں حماس کے ایک اہلکار کو نشانہ بنایا گیالبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ امدادی کارکنان نے گاڑی سے ایک لاش نکال لی ہے لیکن مقتول کی شناخت نہیں کی۔
سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا، صیدا میں "آگ بجھانے کے بعد ایک لاش اس گاڑی سے برآمد ہوئی جسے اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے اکتوبر کے شروع میں جنوبی لبنان میں زمینی حملہ شروع کیے تھے جس کے بعد حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ مسلسل جھڑپیں ہو رہی تھیں، غزہ میں بھی جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ ہوا جاری ہے۔
پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ کیا،وزیراعظم