نادرا آفس جتوئی میں غنڈہ راج سیکورٹی گارڈ نے تشدد کر کے خاتون کو زخمی کردیا مشتعل ہجوم نے روڈ بلاک کردی نادرا آفس جتوئی میں غنڈہ راج قائم ہوچکا ہے اور آئے روز عورتوں اور مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے آج بھی نادرا آفس جتوئی میں ایک ناخوشگوار واقعہ ہوا جس میں سیکورٹی گارڈ نے خاتون پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا جس سے وہاں موجود افراد نے مشتعل ہوکر کرم داد قریشی تا پرمٹ روڈ بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اطلاع ملنے پر مقامی پولیس تھانہ جتوئی موقع پر پہنچ گئی اور روڈ کھلوا کر معاملہ رفع دفع کردیا
مجیب الرحمان شامی تحصیل باغی ٹی وی مظفرگڑھ