اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نےپی ٹی آئی کی کارکن فلک جاوید کے خلاف ایف آئی اے میں کارروائی کی درخواست دے دی۔

باغی ٹی وی : حبا فواد کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ فلک جاوید نے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر فرضی الزامات اور بہتان لگائے اور دھمکیاں دیں فلک جاوید کے الزامات سے ان کے شوہر فواد چوہدری کی عزت پامال کی گئی ہے-
https://x.com/HibaFawadPk/status/1853709448583274558
ایک بیان میں حبا فواد نےکہا ہےکہ فلک جاوید کو گھر تک چھوڑ کر آنے کا بندوبست کر لیا ہے سوشل میڈیا پر ذاتی نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں، فلک جاوید الزامات ثابت کریں ورنہ عدالتی کارروائی کے لیے تیار ہو جائیں، ایسے افراد کو سبق سکھانا ہوگا جو تحریک انصاف کے لیے بھی باعث شرمندگی بن رہے ہیں۔
https://x.com/falakjavaidkhan/status/1853710727883772175
فلک جاوید نے حبا فواد کی ایف آئی اے میں درخواست پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ پہلے ثابت کریں دنیا میں اکیلی آپ ہی حبا ہیں، معلوم تھا حبا فواد یہ کریں گی کیونکہ ایف آئی اے ان کے لیےگھر کی بات ہے، جو بھی ہو انصافینز کو حبا فواد کی اصلیت تو معلوم ہوئی ۔

Shares: