میرپورخاص،باغی ٹی وی(نامہ نگار،سید شاہزیب شاہ)ابن سینا یونیورسٹی میرپورخاص میں بلند فشارخون (ہائی بلڈ پریشر) کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جسمیں ڈاکٹرز اور طالب علموں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ابن سینا یونیورسٹی میں پاکستان ہائیپر ٹینشن لیگ میرپورخاص چیپٹر کی جانب سے ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ واک میں شریک شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بلڈ پریشر سے بچاؤ سے متعلق نعرے درج تھے اس موقع پر چانسلر ابن سینا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد،ڈاکٹر دیدار گجو،ڈاکٹر عبد القادر خان،ڈاکٹر شمس العارفین خان اور دیگر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر تیزی کے ساتھ پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک ہے جس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر سے ممکن ہے پاکستان میں 4 کروڑ سے زائد آبادی ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا شکار ہے دنیا میں ہر سال 7 لاکھ افراد کی اموات کی وجہ ہائی بلڈ پریشر ہے جسکی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک،فالج،گردے فیل ہونے،برین ہیمرج ہوتا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ وزن اور بلڈ پریشر کا دل کی بیماریوں سے انتہائی گہرا تعلق ہے اور دل کے امراض میں مبتلا زیادہ تر مریض اضافی وزن اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا دل کے امراض کو کم سے کم کرنے کیلئے موٹاپا اور بلڈ پریشر پر کنٹرول اشد ضروری ہے ۔۔ بدقسمتی سے آ گاہی نہ ہونے کی سبب 50 فیصد مریضوں میں اس کی تشخیص ہی نہیں ہوتی اور جن میں تشخیص ہوتی ہے ان میں سے محض 12 فیصد اس کا علاج کرواتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہونے والی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ڈاکٹرز نے اس بات پر زور دیا کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کے لئے سادہ طرز زندگی اپنائیں مرغن غذاؤں کا استعمال کم کریں روزانہ ورزش،چہل قدمی کو معمول بنائیں اور نیند کا مکمل خیال رکھیں ۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved