سوشل میڈیا پر سندھ ہائیکورٹ جج کے گن مین سےمتعلق خبریں جھوٹی ہیں، پولیس

سندھ پولیس نے سوشل میڈیا پر سندھ ہائیکورٹ کے جج جناب صلاح الدین پنہور صاحب کے گن مین کے متعلق وائرل خبریں بے بنیاد ہیں اور جھوٹی قرار دے دیں.

ایس ایس پی سٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینئر جج جناب صلاح الدین پنہور صاحب کے پاس سلیم نامی گن مین کبھی تعینات نہیں رہا،پولیس ریکارڈ میں سلیم نامی کسی بھی اہلکار کی ڈیوٹی ڈسٹرکٹ سٹی اور سکیورٹی زون میں نہیں رہی.ایس ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ من گھڑ ت اور بے بنیاد خبریں چلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے،نوائے وفاق نامی اخبار کےحوالےسے سوشل میڈیامیں چھپنے والی من گھڑت خبر کے متعلق اے پی این ایس سے رجوع کیا جارہا ہے.دوسری طرف نوائے وفاق نے ڈسٹرکٹ سٹی پریس ریلیز میں اپنے خلاف عائد کیے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح بیان جاری کیا ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ سٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ان کے حوالے سے جو الزامات لگائے گئے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ نوائے وفاق نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ادارے کا ہائیکورٹ جج صلاح الدین پنہور کے خلاف کسی بھی قسم کی خبر شائع کرنے سے کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی انہوں نے ایسی کوئی خبر شائع کی ہے.

Comments are closed.