ٹھٹھہ : کمشنرحیدرآبادکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)کمشنرحیدرآبادکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس
تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کی تیاری، سیکیورٹی، زمینوں کے حصول کے معاملات، بارشی پانی کی نکاسی، سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں، وزیر اعلی سندھ، چیف سیکرٹری اور ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کی ہدایات کی تعمیل و دیگر مسائل کے متعلق دربار ہال مکلی میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر غضنفر علی قادری، ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر و ریجنل الیکشن کمشنر عبدالرحمان آرائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن کے علاوہ محکمہ پولیس، رینجرز، تعلیم، صحت، ریونیو، زراعت، ہائی وے، ایجوکیشن ورکس، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ الیکشن کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز پر واش رومز، بجلی، پانی، سیکیورٹی و دیگر تمام مطلوبہ سہولیات سمیت فرسٹ ایڈ دینے کے لیئے ایمبولینسز، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ضروری ادویات کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ پولنگ اسٹاف اور ووٹرز کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انتخابات کو بھی صاف و شفاف اور پرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے محمکہ پولیس و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے آپس میں مربوط رابطہ قائم کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کا ممکنہ ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے روز تمام افسران اپنے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر و ریجنل الیکشن کمشنر نے ڈویژنل کمشنر کو 15- جنوری 2023ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، پولنگ اسٹیشنز کی حیثیت اور موجود سہولیات کے متعلق تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کو صاف و شفاف اور پرامن بنانے کیلئے 170 سی سی ٹی وی کیمروں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ ضلعی سطح پر ضلع کونسل میں ایک شکایتی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا جس کا ٹیلیفون نمبر 0298920081 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کل 320 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جن میں 33 انتہائی حساس جبکہ 287 حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات، امدادی سرگرمیوں، ریسکیو، ریلیف اور بحالی، نکاسی آب، سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کے کام سمیت ضلع میں جاری و مکمل ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈویژنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنر سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ افسران پر زور دیا کہ پرائس کنٹرول چیکنگ اور آٹا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں اس ضمن میں کسی بھی دکاندار سے ناجائزی نہیں ہونی چاہیے اور ساتھ ساتھ مہنگا آٹا فروخت کرنے والے چکی مالکان کے خلاف بھی آپریشن شروع کرنے سمیت یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ ضلع بھر میں عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے ڈپٹی کمشنر سمیت تمام محمکوں کے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بناکر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنی ڈیوٹی سچائی، ایمانداری اور نیک نیتی سے انجام دیں، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعد ازیں ڈویژنل کمشنر نے مختلف پولنگ اسٹیشنز اور ٹھٹھہ شہر کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی و دیگر معاملات کا جائزہ بھی لیا۔

Comments are closed.