ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں دریائے چناب اور ستلج کے اونچے درجے کے سیلابی پانی کے داخل ہونے پر شہریوں کو فوری طور پر گھروں سے نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں، جبکہ متاثرہ بستیوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو 1122 کی اضافی ٹیمیں بھی علاقے میں روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔ مقامی ریسکیو ورکرز پہلے سے بستیوں میں موجود ہیں اور شہریوں کے انخلا کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی پانی کے تیز بہاؤ کے باعث الٹ گئی تھی، جس میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ کشتی میں زیادہ تر خواتین اور بچے سوار تھے، جبکہ ایک بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

روس کا یوکرین پر حملہ، 3 افراد ہلاک18زخمی، مختلف عمارتوں میں آتشزدگی

Shares: