ہائی وولٹیج سے کروڑوں کا نقصان

0
86

قصور
لیسکو واپڈا سول ایریا کی نا اہلی 2 ہفتوں کے دوران 3 بار 500 سے 700 سے بھی زائد وولٹیج آنے پر تحصیل آفس، تھانہ صدر، اراضی ریکارڈ کمپیوٹر سروس سنٹر، گارڈین و فیملی کورٹس، اور تحصیل روڈ پر وکلاء چیمبرز، فوٹو کاپی شاپس، اشٹامپ فروش، وثیقہ نویس کے دفاترز کی الیکٹرونکس اشیاء کمپیوٹرز، پنکھے، ٹیوب لائٹس، یو پی ایس جل کر تباہ ہوگئیں متاثرین کا حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق واپڈا آفس روڈ اور تحصیل روڈ کے سنگم چوک میں نصب شدہ ٹرانسفارمر جس سے تحصیل آفس، تھانہ صدر، اراضی رکارڈ کمپیوٹر سروس سنٹر، گارڈین و فیملی کورٹس، فوٹو کاپی شاپس، وکلاء چیمبرز، اشٹامپ فروش، وثیقہ نویس کے دفاترز و دیگر دوکانداروں کو بجلی سپلائی ہوتی ہے سے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران لیسکو واپڈا کی بار بار نا اہلی سے 224 وولٹیج کی بجائے 500 سے 700 وولٹیج آنے سے الیکٹرونکس آشیاء کمپیوٹرز، پنکھے، ٹیوب لائٹس، یو پی ایس جل کر تباہ ہوگئیں جب بھی متعلقہ ایس ڈی او، ایکس ای این آفس کال کی جاتی ہے تو متعلقہ آفیسرز کال اٹینڈ نہیں کرتے متاثرین نے نقصانات کے ازالہ کیلئے چیرمین واپڈا، ایس ای، ایکس ای این، ایس ڈی او، مقامی انتظامیہ دیگر حکام بالا سے کاروائی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply