ڈیرہ غازیخان :شدید گرمی ،برف کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ،پرائس کنٹرول میجسٹریٹ اور انتظامیہ غائب
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (شاہدخان نیوزرپورٹر)شدید گرمی ،برف کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ،پرائس کنٹرول میجسٹریٹ اور انتظامیہ غائب ہے ،شہر میں جہاں پہلے ہی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں وہاں اب برف کی قیمتیں بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں
ڈیرہ غازیخان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں برف کی قیمت آسمان پر پہنچا دی گئی ہے،فیکٹری مالکان نےبھی منہ مانگے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں برف مہنگی فروخت ہو رہی ہے اور دکاندار بغیر ترازو کے برف اندازوں سے بیچ رہے ہیں
ڈیرہ غازی خان شہر میں آئس فیکٹری مالکان نے ایکا کر لیا اور آدھی سے زیادہ فیکٹریاں بند ہیں اور جو فیکٹریاں برف بنا رہی ہیں ایک تو وہ ناقص کوالٹی کی ہے جس کے اندر گندا پانی شامل ہوتا ہے اور برف کے اندر اس کے ذرات نظر آتے ہیں
اس کے علاوہ دکاندار اپنی مرضی سے بغیر کسی ناپ تول کے برف فروخت کر رہے ہیں نہ کوئی ریٹ مقرر ہے اور نہ کوئی وزن دکاندار من مانے پیسے وصول کر رہے ہیں
جب اس سلسلے میں دکانداروں سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان 1100 سے 1200 روپے کا بلاک دے رہے ہیں اور جو اندر سے خالی ہوتا ہے جس کی وجہ سے برف کی قلت ہے اور گرمی شدید ہونے کی وجہ سے برف کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اس ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق کی وجہ سے ہم مجبور ہیں کہ جو بھی ریٹ ملے اور جس حال میں بھی ملے تو ہم بھیجنے پر مجبور ہیں
اہلیان ڈیرہ غازی خان نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ برف مافیا کی من مانی کو ختم کیا جائے اور سرکاری ریٹ پر برف کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے