ہمت ہے تو سلمان شہباز یہ کام کر کے دکھائیں، فردوس عاشق اعوان کا چیلنج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی ترجمانوں نے 18 سوالات کے جواب نہیں دیئے، شہبازشریف18 سوالات کے جواب دیں،جواب نہ دینے کا مطلب آپ کے پاس کچھ نہیں، ماضی میں کیمپ آفسز کو منی لانڈرنگ کا ذریعہ بنایا گیا، منی لانڈرنگ کا پیسہ ٹی ٹیز کے ذریعے باہر بھیجا گیا، قانون کاتقاضاہے کہ مجرم قوم کوجواب دے،
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ڈھٹائی میں پی ایچ ڈی کرنے والے ہم سے پوچھ رہےہیں،دھیلے کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے، ماضی میں کیش بوائزکوسرکاری نوکریاں دی گئیں، سلمان شہبازپاکستان آکرعدالتوں میں ہمیں جھوٹاثابت کریں،آصف زرداری کیخلاف متعدد کیسزچل رہے ہیں، جن کے دامن بدبودارہیں وہ عمران خان پرانگلیاں اٹھا رہے ہیں، بلاول سیاسی قد اونچا کرنے کیلئےعمران خان پرالزام لگاتے ہیں،
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے چوروں،لٹیروں کونہ چھوڑنے کا وعدہ کیا ہے، ان کےشورسے لگتاہےعمران خان کا وعدہ پورا ہورہا ہے، 1200 ارب کا گردشی قرض،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا، جس کی کرپشن پکڑی جائے اس کازیادہ شورسنائی دیتاہے، نامورکرپشن زدہ چہرے نڈھال نظرآتےہیں، حکومت عوامی مشکلات سے آگاہ ہے، نوجوانوں کوقرضے دینے کاعمل شروع ہو چکا ہے، نوجوان نسل کوبااختیاربنانا چاہتے ہیں،
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سزایافتہ خاتون نے والد کےعلاج کیلئے ضمانت لی تھی، سزایافتہ خاتون کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، وزارت داخلہ کوای سی ایل سےنام نکالنے کی درخواست نہیں ملی، مریم نوازنےعدالت سے رجوع کیا ہے،چاہتے ہیں سب پرقانون کا یکساں اطلاق ہو، مریم نوازکے بھائی والدکے پاس موجود ہے،عدالت نےآصف زرداری کیس کی ترجیحات طے کرنی ہیں،عدالتی فیصلے کے بعدحکومت لائحہ عمل دے گی،
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکو 15 ماہ میں7 منصوبےنصیب ہوئے، 7 منصوبوں کے پیسوں سے15منصوبوں کاافتتاح کیا جاسکتا تھا، بلاول این ایف سی ایوارڈمیں حصہ دینے پرعمران خان کا شکریہ اداکریں، سندھ میں کرپشن روکی جائے تو منصوبے بہتر ہوسکتےہیں، پنجاب حکومت ہرہفتے میگا منصوبوں کاافتتاح کررہی ہے،پنجاب کوجرائم سے پاک کیاجائےگا،