حنا ربانی کھر کو بڑا صدمہ،آصف زرداری، بلاول، گیلانی و دیگر کا اظہار افسوس

0
117
inna lillah

حنا ربانی کھر کو بڑا صدمہ،آصف زرداری، بلاول، گیلانی و دیگر کا اظہار افسوس
مظفرگڑھ۔ ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی شخصیت انتقال کر گئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے ملک غلام محمد نور کھر بقضائے الہی وفات پا چکے ہیں وہ علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، ملک نور ربانی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ایم این اے، رضا ربانی کھر ایم این اے کے والد ہیں،سابق گورنر پنجاب ملک مصطفیٰ کھر کے بھائی ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق ممبر قومی اسمبلی ملک ربانی کھر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، آصف علی زرداری نے ممبر قومی اسمبلی حنا ربانی کھر سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے آصف علی زرداری نے مرحوم ملک ربانی کھر کیلئے مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ پارٹی قیادت اور کارکن حنا ربانی کھر کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےسابق ایم این اے ملک غلام محمد نور ربانی کھر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے پی پی پی چیٸرمین نے پارٹی ایم این اے حنا ربانی کھر سمیت تمام سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ غلام محمد نور ربانی کھر پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم غلام محمد نور ربانی کھر کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرماٸے پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے ملک ربانی کھر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، سید یوسف رضا گیلانی نے حنا ربانی کھر سے انکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے ،سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر کے والد ملک ربانی کھر کے انتقال کی افسوسناک خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے،ہم حنا ربانی کھر کے غم میں برابر کے شریک ہیں،سید یوسف رضا گیلانی نے حنا ربانی کھر کے والد ملک ربانی کھر کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے ملک غلام ربانی کھر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکن آپ کیساتھ ہیں٬ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی حنا ربانی کھر اور رضا ربانی کھر کو یہ صدمہ برداشت کرنیکی توفیق دے٬دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے٬

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی انفارمیشن سیکرٹری زوبیہ خورشید راجہ کا کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر کے والد ملک ربانی کھر کے انتقال کی افسوسناک خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے،ہم حنا ربانی کھر کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حنا ربانی کھر کے والد ملک ربانی کھر کی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہیں

Leave a reply