بھارت:مندر میں آنیوالے ہندو ایئر کنڈیشنر کے پانی کو مقدس سمجھ کر پی گئے،ویڈیو

کچھ لوگوں نے تو وہ پانی اپنے سروں پر ڈال کر احترام ظاہر کیا
ac

بھارتی ریاست اُتر پردیش کے شہر متھورا کے ‘بنکے بہاری مندر’ میں پجاری ہاتھی کے بُت سے ٹپکنے والے ایئر کنڈیشنر کے پانی کو مقدس سمجھ کر پی گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

باغی ٹی وی : بھارت میں مذہی عقائد کے نام پر عجیب وغریب رسموں اور روایات کا رواج تو عام ہےلیکن اب مندر میں پوجا پاٹ کیلئے آنے والے ہندو اے سی کا پانی بھی پی گئے،’ بانکے بہاری مندر‘ میں پوجا پاٹ کیلئے آنے والے ہندو ہاتھی کے بت سے ٹپکنے والا پانی چرن امرت ’ بھگوان کرشن کے قدموں کا مقدس پانی ‘ سمجھ کر پی گئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

شیئر کی گئی وائرل ویڈیو میں مندر آنے والے لوگوں کو ہاتھ میں گلاس پکڑے قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، مندر میں موجود افراد ہاتھی کے بت سے نکلتے پانی کو چرن امرت سمجھتے ہوئے اسے پیالوں میں تو کہیں ہاتھوں میں جمع کرکے پی گئے، مندر آنے والے افراد نے جس پانی کو مقدس سمجھ کر پیا وہ دراصل اے سی سے نکلتا ہوا پانی تھا ،جبکہ کچھ لوگوں نے تو وہ پانی اپنے سروں پر ڈال کر احترام ظاہر کیا۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے سی سے خارج ہونے والا پانی پینا صحت کیلئے شدید نقصان دہ ہوسکتا ہے لوگوں نے ان عقیدت مندوں کی کم علمی پر سوال اٹھایا کہ آخر اتنے سارے لوگ کیسے اس بات پر یقین کر سکتے ہیں کہ ہاتھی کے بُت سے ٹپکنے والا پانی مقدس ہے؟سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت میں اب تک اِس قدر جہالت موجود ہے، تعلیم کی 100 فیصد ضرورت ہے، مندر میں لوگ اے سی کا پانی بھگوان کے قدموں کا مقدس پانی ‘چرن امرت’ سمجھ کر پی رہے ہیں’

Comments are closed.