میرپورماتھیلو:پریمی ہندو جوڑے نے اسلام قبول کرکے لومیرج کرلی

گنمبٹ کی رہائشی ہندو لڑکی ثوبیہ بھیل اور ہندو لڑکا راجیش بھیل نامی نوجوان , کلمہ طیبہ پڑھ کر اپنا مذہب تبدیل کر کے اسلام قبول کر لیا

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) پریمی ہندو جوڑے نے اسلام قبول کرکے لومیرج کرلی
تفصیل کے مطابق ڈہرکی کے نواحی گاؤں درگاہ بھرچونڈی شریف میں گنمبٹ کی رہائشی ہندو لڑکی ثوبیہ بھیل اور ہندو لڑکا راجیش بھیل نامی نوجوان حافظ سلیمان گاؤں میں پیر میاں عبدالخالق قادری کے پاس پہنچے اور کلمہ طیبہ پڑھ کر اپنا مذہب تبدیل کر کے اسلام قبول کر لیا۔اسلام قبول کرنے کے بعد نوجوان راجیش کا نام محمد علی رکھاگیا اور ہندو لڑکی ثوبیہ بھیل کا اسلامی فاظمہ بی بی رکھا گیا،قبول اسلام کے بعدنومسلم جوڑے کا نکاح بھی پڑھا گیا، اس موقع پر اسلام قبول کرنے والی نو مسلم لڑکی فاطمہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خوشی سے گھر سے نکلی اوریہاں پہنچی ہوں اور درگاہ بھرچونڈی شریف میں اسلام قبول کیا اور نوجوان محمد علی سے شادی کی ہے لیکن میرے اسلام قبول کرنے اور نوجوان محمد علی سے شادی کرنے پر برادری کے بااثر افراد ارشاد عرف شادی، عارف اور بلاول کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ کہ اسے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

Leave a reply