ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکیاں بھی دی جانے لگی ہیں۔
باغی ٹی وی :بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان فلم پٹھان کےگانے’بے شرم رنگ‘ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کےزعفرانی رنگ کےغیر مناسب لباس پرتنازع سامنے آیا جس کےبعد بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سےاسے ہندو مذہب کی بےحرمتی قرار دے کرفلم پر پابندی کا مطالبہ کیا جانے لگا اور اب اس تنازع نے مزید شدت اختیار کر لی ہے-
شاہ رخ خان کو فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی
تاہم اب بات فلم پر پابندی کے مطالبے سے آگے بڑھتے ہوئے شاہ رخ خان کو جان سے مانے کی دھمکیوں پر اتر آئی ہے اور ہندو انتہا پسند پنڈت پرمہنس آچاریہ کی جانب سے کو زندہ جلانے کی دھمکی دی گئی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
https://twitter.com/Indian10000000/status/1605240719723343872?s=20&t=xNjvKKHFoPDu-2gsDzZ_QA
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہندو انتہا پسند پنڈت کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران فلم پٹھان کے معاملے پر شاہ رخ خان کو دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور وہ تلاش میں ہیں کہ اگر انہیں کہیں جہادی شاہ رخ خان مل جائے تو وہ اسے زندہ جلا دیں گے۔
پنڈت پرمہنس آچاریہ نے کہا کہ اگر کسی اور نے بھی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کا قدم اٹھایا تو اس کا مقدمہ بھی وہ خود لڑیں گے، انٹرویو کے آخر میں پنڈت نے پٹھان جیسی بننے والی فلم کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنڈت پرمہنس آچاریہ نے اس سے قبل بھی ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار نہ دینے پر جل سمادھی( پانی میں ڈوب کر خود کشی) کرنے کا اعلان کیا تھا۔