بھارت کے شہر پونے میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مظاہرہ کرنے والے کارکنوں اور رضاکاروں پر ہندوتوا گروپوں نے حملہ کر دیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق ریلی میں شامل کارکن کاروے نگر میں پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے ، جن پر فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں جاری نسل کشی کی مذمت کی تھی جب ہندوتوا گروپوں کے بلوائیوں نے ان پر حملہ کردیا۔بی جے پی لیڈر مہیش پاولے کی قیادت میں بڑی تعداد میں بلوائی موقع پر پہنچے اور اُنہوں نے ریلی کے شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ہندوتوا بلوائیوں نے خواتین کو خاص طور پر نشانہ بنایا اور اُنہیں عصمت دری اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی گئیں جبکہ بعض کے کپڑے پھاڑ دئے گئے ۔ شکایت درج کرانے کے باوجود پولیس نے ہندوتوا بلوائیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔علاقے کی صورتحال مسلسل کشیدہ ہے ۔

Shares: