ہراساں کیے جانے کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

0
55
iu bahawalpur

اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے طلباء فیکلٹی ممبران کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کا معاملہ ،ایچ ای سی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی

کیمٹی میں پرو وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد علی،ریکٹر، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز،پرو وائس چانسلر، نور انٹرنیشنل یونیورسٹی، لاہور،پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم، ریکٹر، امپیریل کالج آف بزنس اسٹڈیز،لاہور پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل اور مشیر (پی اینڈ ڈی اینڈ فنانس)، ایچ ای سی ڈاکٹر ایم مظہر سعید شامل ہیں.کمیٹی کے تمام ممبران کو نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا

رکن کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کر دیئے گئے ، ٹی او آرز کے مطابق الزامات سے متعلق مکمل اور غیر جانبدارانہ انکوائری کریں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے معاملے کی حقائق سے متعلق تفصیلات معلوم کی جائیں جنسی ہراسانی سے متعلق ایچ ای سی کی پالیسی کے نفاذ کا جائزہ لیں اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں ہراساں کرنا اور اس کی انتظامیہ میں کوتاہی فیکلٹی کے خلاف اصلاحی اور تادیبی کارروائی تجویز کریں اکیس دنوں کے اندر ایچ ای سی کو تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں ،کمیٹی کے اراکین کے دیگر ذیلی اخراجات اور ٹی اے ڈی اے ایچ ای سی برداشت کرے گا

کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا 

26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

واضح رہے کہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سید اعجاز اور ڈائریکٹر فنانس ابو بکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرلیا گیا ہے۔ بہاولپور میگرفتار ہونے والے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے جس میں ملزم اعجاز شاہ اور ڈائریکٹر فنانس ابوبکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرکے ویڈیوز، چیٹس اور تصاویر کے حوالے سے جامعہ رپورٹ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔

Leave a reply