جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ 6 سال میں دونوں ممالک کے صدور کی پہلی ملاقات ہے، جبکہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں شی جن پنگ سے ان کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ملاقات میں چین امریکا تعلقات، تجارت، معیشت، توانائی اور افرادی و ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیموں کو طویل المدتی مفادات پر توجہ دینی چاہیے اور انتقامی اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔

ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ چین اور امریکا غیر قانونی امیگریشن، ٹیلی کمیونیکیشن فراڈ، اینٹی منی لانڈرنگ، مصنوعی ذہانت اور متعدی بیماریوں سے نمٹنے جیسے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھا سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ ملاقات چین امریکا تعلقات میں استحکام اور مثبت پیش رفت کا اشارہ ہے

ایم ڈی کیٹ 2025: پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے طلبہ کےنام

جنوبی افریقا نے تیسرے ٹی20 میں پاکستان کو 140 رنز کا ہدف دے دیا

Shares: