ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 342 رنز کے مارجن سے شکست دی، جو ون ڈے کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے انگلش ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔

اس سے قبل 2023 میں بھارت نے سری لنکا کو 317 رنز سے ہرایا تھا۔انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 414 رنز بنائے، جس میں جیکب بیتھل نے 110 اور جو روٹ نے 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ جیمی اسمتھ اور جوز بٹلر نے بھی 62، 62 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی پوری ٹیم صرف 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔جوفرا آرچر 18 رنز کے عوض 4 وکٹ لینے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کیشو مہاراج اور جو روٹ کے نام رہا۔

اس سے قبل انگلینڈ کی سب سے بڑی ون ڈے فتح 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف 242 رنز کی تھی۔ تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا نے ابتدائی دونوں میچز جیتے تھے، تاہم تیسرا میچ انگلینڈ کی تاریخی فتح سے اختتام پذیر ہوا۔
جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 2 میچز 10 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 8 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

علی امین گنڈاپور کا پشاور میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

کے پی کے،میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 15 پرنسپل معطل

غزہ پر اسرائیلی حملے، اسکول اور خیمے نشانہ، 21 فلسطینی شہید

Shares: