میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ضلع کےتاریخی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں . اس ضمن میں شہر میں موجود لائبریرز اور آرکائیوز کو بھی محفوظ بنایا جا رہا ہے . ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ میرپورخاص سندھ کے تاریخی شہروں میں شمار ہوتا ہے اور میرپورخاص کے تاریخی و ثقافتی ورثوں کو اجاگر کرنےکے لئے کام کر رہے ہیں . اسی ضمن میں میرپورخاص کی لائبریریوں اور آرکائیوز کو محفوظ بنایا جا رہا ہے .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص پریس کلب کے دورے کے دوران کیا . انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلبوں اور صحافیوں کا عوامی مسائل کی نشاندہی اور حل کرنے میں اہم کردار ہوتا ہے اس لئے صحافی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں .

ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ میرپورخاص کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے عوام کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میرپورخاص میں زرعی کھاد کی کمی کے مسائل سے ضلع انتظامیہ آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور غیر معیاری کھاد کے ڈیلرز کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں .

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے میرپورخاص پریس کلب ہال کا دورہ بھی کیا اورگلستان بلدیہ پارک اور میوزیم کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ گلستان بلدیہ لائبریری کو فعال بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور بہت جلد گلستان بلدیہ پارک لائبریری کو عوام کے لیے کھولا جائے گا تاکہ وہ یہاں آکر علم کے نور سے فیضیاب ہو کر اپنے روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو سکیں .

اس موقع پر میرپورخاص پریس کلب کے صدر نذیر پنہور ،جنرل سیکریٹری عاطف بلوچ اور دیگر عہدیداران نے میرپورخاص پریس کلب کی کارکردگی کے متعلق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کو آگاہی دی اس موقع پر عہدیداران اورممبران بھی موجود تھے .

Shares: