03 جون تاریخ کے آئینے میں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1915ء میں برطانوی حکومت نے رویندر ناتھ ٹیگور کو ‘نائٹ ہڈ’ کے خطاب سے نوازا

1929ء پیرو اور چلی کے درمیان سرحدی تنازعہ سلجھا۔

1962ء میں ایئر فرانس کا بوئنگ 707 طیارہ پیرس سے اڑان بھرنے کے بعد حادثہ کا شکار ہوا جس میں 130 افراد مارے گئے۔

1947ء میں ہندستانی سیاستدانوں نے ملک کو تقسیم کرنے کے انگریزوں کے منصوبے کو منظور کیا۔3 جون 1947ء وہ تاریخی دن تھا جب انگریز وائسرائے لارڈ مائونٹ بیٹن نے ہندوستان کو دو آزاد مملکتوں میں تقسیم کرنے کا تاریخی اعلان کیا۔ یہ اعلان آل انڈیا ریڈیو کے دہلی اسٹیشن سے کیا گیا۔ اس سے پہلے حکومت برطانیہ کی جانب سے لارڈ مائونٹ بیٹن نے تقریر کی۔ اس کے بعد کانگریس کی جانب سے جواہر لال نہرو، آل انڈیا مسلم لیگ کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح اور سکھوں کے نمائندے کے طور پر سردار بلدیو سنگھ نے تقریریں کیں اوراس منصوبے کو قبول کرنے کا اعلان کیا۔ قائداعظم کی تقریر پاکستان زندہ باد کے تاریخی الفاظ پر اختتام پذیر ہوئی اور کوئی ڈھائی ماہ بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور مسلم مملکت کے طور پر وجود میں آگیا۔

1950ء فرانسیسی کوہ پیما مورس ہاجورگ اور لوئس لشانیل 88 ہزار فٹ اونچی انا پورنا چوٹی کو فتح کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بنے۔

1965ء اریڈوہائٹ خلاء میں چہل قدمی کرنے والے پہلے امریکی بنے۔

1971ء کے موسم گرما میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے انگلستان کا دورہ کیا۔ یہ دورہ نتائج کے اعتبار سے نہ سہی مگر پاکستان کی مجموعی پرفارمنس کے لحاظ سے کامیاب ترین دوروں میں شمار کیا جاسکتا ہے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی برتری کو واضح طور پر ختم کرنے کے بعد آخری ٹیسٹ میں انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان 25 رنز سے ٹیسٹ ہی نہیں سیریز بھی ہار گیا۔ پہلے ٹیسٹ میں جو 3 سے 8 جون 1971ء تک ایجبسٹن‘ برمنگھم کے میدان میں کھیلا گیا پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اپنا سب سے زیادہ اسکور کیا۔ ظہیر عباس جو اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے‘274 رنز بنائے جو ڈینس کامپٹن کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کے مقابلوں میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ مشتاق محمد نے 100 اور آصف اقبال نے 104 رنز بنائے۔ ظہیر عباس اور مشتاق محمد نے دوسری وکٹ کی رفاقت میں 291 رنز بنائے جو اب تک اس وکٹ کی رفاقت کا پاکستان کا ریکارڈ ہے۔ اس ٹیسٹ میں پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر عمران خان نے بھی اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ ان دنوں اوکسفرڈ میں زیر تعلیم تھے اور ان کی عمر 18½ برس تھی۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 608 رنز اسکور کیے۔ جواب میں انگلستان کی ٹیم 353 رنز ہی بنا سکی اور اسے فالو آن پر مجبور ہونا پڑا۔ دوسری اننگز میں انگلستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز اسکور کیے یوں یہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

1974ء اسحاق رابن نے اسرائیل میں نئی حکومت تشکیل کی۔

1977ء امریکہ اور کیوبا نے سفارتی تعلقات کے بارے میں بات چیت کا آغاز کیا۔

1979ء میکسیکو کے ساحل پر مال بردار بحری جہاز کو حادثہ، 6لاکھ ٹن تیل ضائع ہوگیا۔

1984ء ہندستانی حکومت نے خالصتانی آزادی پسندوں کے خلاف آپریشن بلیو اسٹار شروع کیا۔ گولڈن ٹیمپل میں تقریباََ تین دن تک چلی کارروائی میں ہزاروں لوگوں کی جان گئی۔

1989ء چین میں راجدھانی بیجنگ میں مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں طلباء فوج کے گولیوں کا شکار ہوئے۔

1991ء جاپان کے ماوَنڈ انجین آتش فشاں میں دھماکہ۔

1998ء جرمنی کے لوور ساکسونی میں آئی سی ای ٹرین کے پٹری سے اترنے سے 101 افراد مارے گئے۔

2013ء۔۔سردار ایاز صادق 03 جون 2013 سے 13 اگست 2018 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے انیسویں اسپیکر رہے۔ سردار ایاز صادق 17 اکتوبر 1954ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

2024ء۔۔عمران خان اور شاہ محمود قریشی مشہور زمانہ سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے باعزت بری ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

Shares: