مزید دیکھیں

مقبول

رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک...

حافظ آباد : پولیس مقابلہ، ڈکیتی میں ملوث ملزم ہلاک

حافظ آباد ، باغی ٹی وی(خبر نگارشمائلہ) حافظ آباد...

انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

لاہور: وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور...

ملک کے چاروں صوبوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے چاروں صوبوں کی سیوریج لائنوں میں ایک...

18 اپریل تاریخ کے آئینے میں

18 اپریل تاریخ کے آئینے میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1025ء بولسلو اول شروبری کی بطور پولینڈ کے پہلے بادشاہ تاج پوشی ہوئی۔

1612ء مغل حکمراں شاہ جہاں نے ممتاز سے نکاح کیا۔

1797ء فرانس اور آسٹریا کے درمیان فائر بندی کے معاہدے پر دستخط ہوئے ۔

1859ء سال ۱۸۵۷ء بغاوت کے رہنما تاتيا توپے کو پھانسی دی گئی۔

1906ء امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سات اعشاریہ نوشدت کا زلزلہ، زلزلے اور آتشزدگی سے چار ہزار افراد ہلاک اور شہرکا پچھہتر فیصد حصہ تباہ ہوا۔

1906ء سان فرانسسکو میں زلزلے اور آگ سے تقریبا 4000؍افراد ہلاک ہو گئے۔

1917ء مہاتما گاندھی نے ستیہ گرہ کے لیے بہار کے چمپارن کو منتخب کیا۔

1930ء سوریہ سین عرف ماسٹر دا اور انڈین ریپبلکن آرمي کے ۶۲؍ لوگوں نے چٹ گاؤں کے اسلحہ خانے پر دھاوا بولا۔

1942ء پیئیر لاوال فرانس کے وزیر اعظم بن گئے۔

1945ء سوویت یونین اور بولیویا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔

1946ء لیگ آف نیشنز ( جمعیت الاقوام ) کا اختتام ہو گیا۔

1948ء ہالینڈ کے ہیگ میں بین الاقوامی عدالت کی تشکیل ہوئی۔

1949ء جمہوریہ آئرلینڈ کا قانون نافذ ہو گیا۔

1950ء ونوبا بھاوے نے آندھرا پردیش (اب تلنگانہ) کے پچمپللي گاؤں سے بھودان تحریک کا آغاز کیا۔

1954ء مصر میں جمال عبدالناصر کی حکومت کا آغاز ہوا۔

1955ء البرٹ آئنس ٹائن، عظیم سائنس داں کا انتقال ہوا۔

1956ء مصر اور اسرائیل جنگ بندی پر رضامند ہوئے ۔

1971ء سمراٹ اشوک نامی بھارت کا پہلا جمبو جیٹ طیارہ ۷۴۷؍ممبئی میں اترا۔

18اپریل 1973ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھارت میں قید نوے ہزار پاکستانی جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے 1.25 روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر پاکستانی جنگی قیدیوں کی تصویر چھاپی گئی تھی اور90,000 Prisoners of War in India, Challenge to World Conscience کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر مختار احمدنے تیار کیا تھا۔

1978ء شوبھا سنگھ، بھارتی مصنف خشونت سنگھ کے والد کا انتقال۔

1980ء روڈیشیا ، برطانیہ سے آزادی حاصل کر کے جمہوریہ زمبابوے بن گیا۔

یہ 18 اپریل 1986ء کا واقعہ ہے۔ شارجہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آسٹریلیشیا کپ کا فائنل کھیلا جارہا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان اور نائب کپتان جاوید میاں داد تھے۔ بھارت کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ اس کے بعد پاکستان کی ٹیم نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا۔ میچ کا آخری اوور چیتن شرما کروا رہے تھے۔ آخری اوور کی پانچ گیندوں کے بعد پاکستان کا اسکور 242 رنز تھا اور اس کے نو کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے آخری گیند پر چار رنز درکار تھے۔ گیند کا سامنا جاوید میاں داد کو کرنا تھا جن کا ذاتی اسکور اس وقت 110 رنز تھا۔اس کے بعد وہی کچھ ہوا جو صرف افسانوں میں یا کہانیوں میں ہوتا ہے۔ جاوید میاں داد کو چوکا مارنے سے روکنے کے لئے بھارتی ٹیم کے کپتان کیپل دیو نے اپنے کھلاڑیوں کو میدان میں پھیلا دیا لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ میچ کی آخری گیند پھینکنے کے لئے چیتن شرما نے دوڑنا شروع کیا فضا میں سخت تنائو کی کیفیت تھی لوگوں کی سانسیں رکی ہوئی تھیں، اسٹیڈیم میں مکمل خاموشی تھی۔ چیتن شرما نے گیند پھینکی اور جاوید میاں داد نے اسے فل ٹاس بناتے ہوئے مڈ وکٹ کی طرف فضا میں اچھال دیا۔ جاوید میاں داد اس آخری گیند پر چھکا مارنے میں کامیاب ہوچکے تھے اور پاکستان یہ میچ ایک وکٹ سے جیت چکا تھا۔ اس میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جاوید میاں داد نے حاصل کیا جبکہ مین آف دی سیریز کا اعزاز سنیل گواسکر کے حصے میں آیا

1991ء کیرالہ ہندوستان کی پہلی مکمل خواندہ ریاست قرار دی گئی۔

1993ء صدر پاکستان غلام اسحاق خان نے نواز شریف کی حکومت کو برطرف اور قومی اسمبلی تحلیل کردیا۔٭1993ء کے اوائل میں جب جنرل آصف نواز کا انتقال ہوا تھا اسی وقت سے صدر غلام اسحاق خان اور وزیراعظم محمد نواز شریف میں اختلافات کا آغاز ہوگیا تھا۔ یہ اختلافات جنرل آصف نواز مرحوم کے جانشین کی تقرری کے مسئلے سے شروع ہوئے تھے۔ کم و بیش اسی زمانے میں وزیراعظم نواز شریف نے آٹھویں ترمیم کے خاتمے کے لئے کوششوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے خیرسگالی کے طور پر محترمہ بے نظیر بھٹو کو قومی اسمبلی کی امور خارجہ کی خاتمہ کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کیا۔18 مارچ 1993ء کو پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے سربراہ محمد خان جونیجو امریکا میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے خود کو مسلم لیگ کا صدر منتخب کروالیا۔ ان کے اس اقدام نے مسلم لیگ کے بہت سے رہنمائوں اور بزرگوں کو ان سے دور کردیا۔ اپریل 1993ء کے آغاز سے حامد ناصر چٹھہ کی سرکردگی میں مرکزی وزرا نے کابینہ سے مستعفی ہونے کے سلسلہ کا آغاز کیا اور پورے ملک میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ صدر کسی بھی لمحے اسمبلیاں توڑنے والے ہیں۔ 17 اپریل 1993ء کو وزیراعظم نواز شریف نے ریڈیو اور ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب کیا جس میں انہوں نے بڑے جذباتی انداز سے قوم کو اپنی خدمات گنوائیں اور کہاکہ ایوان صدر سازشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور یہ کہ وہ کسی کمزوری، کوتاہی یا پسپائی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ وہ نہ استعفیٰ دیں گے، نہ اسمبلی توڑیں گے اور نہ ڈکٹیشن لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی یہ تقریر صدر غلام اسحاق کو، جو اسمبلی توڑنے کے بارے میں تذبذب کا شکار تھے، ایک مضبوط سہارا فراہم کر گئی اور اگلے ہی دن 18 اپریل 1993ء کو انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کو توڑنے اور وزیراعظم نواز شریف اور ان کی کابینہ کو برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔ اسی شام میر بلخ شیر مزاری کی قیادت میں ایک نگراں کابینہ نے حلف بھی اٹھالیا۔ یہ نگراں کابینہ جناب حامد ناصر چٹھہ اور جناب فاروق احمد لغاری پر مشتمل تھی۔ بعد میں اس کابینہ میں توسیع بھی کی گئی

٭18 اپریل 1993ء کو ایوان صدر میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں صدر غلام اسحاق خان نے میر بلخ شیر مزاری سے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ بلخ شیر مزاری ایک پرانے پارلیمنٹیرین تھے اور 1955ء میں پہلی مرتبہ پاکستان کی مجلس دستور ساز کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ کئی مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوتے رہے۔بلخ شیر مزاری 25مئی 1993ء تک نگراں وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔

2013ء عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں سے ۲۷؍ ہلاک، ۶۵؍زخمی ہو گئے۔

2014ء ماؤنٹ ایورسٹ میں آئے طوفان سے نیپال کے ۱۲؍ کوہ پیما ہلاک ہو گئے۔

تعطیلات و تہوار :

1980ء روڈیشیا جمہوریہ زمبابوے بن گیا۔

ثقافتی ورثہ کا عالمی دن