قائد حزب اختلاف سندھ کی اراکین کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

0
51

قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی نے قائداعظم کے یوم وفات کے موقع پر متحدہ قومی موونٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی خورشیدی نے مزار قائد پر حاضری کے موقعے پر کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو ان کی 76 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اپوزیشن لیڈر قائد اعظم نے 14 اگست 1947 کو ایک سیاسی معجزہ کرکے دکھایا،آج کے دن ہمیں قائد اعظم کی تعلیمات اور ریاستِ پاکستان کیلئے اُن کے وژن کو سمجھنے کی ضرورت ہے،قائد اعظم محمد علی جناح کا وژن ہی ہمیں ایک خودار قوم بنا سکتا ہے.

واضح رہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے الگ ریاست قائم کر کے برصغیر کا نقشہ تبدیل کر کے انگریز اور کانگریس کو تنہا شکست دینے والی تاریخ ساز شخصیت قائدِ اعظم محمد علی جناح کی آج 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔قائدِ اعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948ء کو کراچی میں ہوا اور آج ان کی 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

Leave a reply