لبنان میں پیجر دھماکوں پرحزب اللہ کا بیان جاری
بیروت: لبنان میں پیجر دھماکوں پرحزب اللہ کا بیان سامنے آ گیا-
باغی ٹی وی : لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجر دھماکوں میں 9 افراد کی ہلاکت اور تقریباً 3 ہزار افراد کے زخمی ہونے کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے،حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مذموم کارروائی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ہم اپنے دشمن کو اس کے جارحانہ فعل کی سزا ضرور دیں گے، اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
گزشتہ روز دوپہر میں جنوبی لبنان اور بیروت میں پیجر ڈیوائسز میں ہونے والے دھماکوں سے حزب اللہ کے متعدد ارکان زخمی ہوئے تھے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے،پیجر دھماکوں میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ان دھماکوں میں محفوظ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
امریکہ نے لبنان میں پیجر دھماکوں پر ردعمل ظاہر کر دیا
قبل ازیں مریکہ نے لبنان میں حزب اللہ کے ارکان کے پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان، میتھیو ملر، نے کہا ہے کہ امریکہ ان دھماکوں میں براہ راست ملوث نہیں ہے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی رائے قائم کی ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے کون ہو سکتا ہے۔
افغان عہدے دار کی قومی ترانے کی بے ادبی: دستاویزات کی کمی کا انکشاف
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانے والے کسی بھی اقدام کو تشویش کے ساتھ دیکھتا ہے انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کا غزہ جنگ بندی مذاکرات پر کس حد تک اثر پڑے گا، اس بارے میں پیشگوئی کرنا ابھی قبل از وقت ہے میتھو ملر نے ایران کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی واقعے کا فائدہ اٹھا کر عدم استحکام بڑھانے کی کوشش نہ کرے۔