حکومت پنجاب نے 9 ایڈیشنل آئی جیز اور 6 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

0
32

حکومت پنجاب نے 9 ایڈیشنل آئی جیز اور 6 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : حکومت پنجاب نے 9 ایڈیشنل آئی جیز اور 6 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئےمحکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا. تقرر و تبادلوں میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے گریڈ 21 میں ترقیاں پانیوالے 4 ایڈیشنل آئی جیز جبکہ گریڈ 20 میں ترقی پانیوالے ڈی آئی جی محبوب رشید بھی شامل ہیں. ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سردار علی خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، طارق مسعود یاسین ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر تعینات کر دیے گئے شاہد حنیف کا ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب تقرر،غلام رسول زاہد ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب .علی عامر ملک کا ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ سی پی او آفس، فاروق مظہر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب تقرر کر دیے گئے .

نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض احمد دیو کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے کے بعد اُنکا ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب تقررکر دیا گیا،

ایڈیشنل آئی جی احسان طفیل کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے کے بعد کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور خدمات جاری رکھنے کا حکم جاری کر دیا، صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب اپنی خدمات جاری رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ ڈی آئی جی رائے طاہر کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اپنی خدمات جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ زبیر احمد دریشک کو آر پی او ملتان سے آر پی او بہاولپور تعینات کردیا گیا۔ ڈی آئی جی محبوب راشد کو گریڈ 20 میں ترقی ملنے پر اُنکو ڈی آئی جی سکیورٹی لاہور تعینات کردیا گیا۔

ڈی آئی جی طارق عباس قریشی کو ڈی آئی جی ہائی پولیس پٹرول تعینات کردیا گیا۔ڈی آئی جی اختر عباس کو پنجاب کانسٹیبلری سے ڈی آئی جی ایلیٹ پنجاب تعینات کردیا گیا۔وقاص نزیر ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او آفس پنجاب ،ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے سے تبدیل کر کے ڈی آئی جی پرکیورمنٹ پنجاب تعینات کردیا،

Leave a reply