مزید دیکھیں

مقبول

غزہ میں جنگ بندی، غیرمسلح ہونے کی مصری تجویز حماس نے مسترد کردی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ...

ننکانہ : گوردوارہ جنم استھان میں ویساکھی میلے کا عروج، عقیدت کا سمندر امڈ آیا

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)...

بشریٰ بی بی کی سہولیات فراہمی کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی...

ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا رابطہ،8 پاکستانیوں کے قتل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور...

1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے،سعید غنی

کراچی: وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے...

اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے، ان کے بچوں کا ملکی جامعات میں کوٹا مختص کرنے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی : سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، تمام چارٹرڈ یونیور سٹیز میں ان کے بچوں کو پانچ فیصد کوٹا دیا جائے گا اسی طرح میڈیکل یونیورسٹیز میں 15 فیصد کوٹا دیا جائے گا، انہوں نے اس موقع پر اوور سیز پاکستانیوں کے لیےخصوصی عدالتیں قائم کرنےکا بھی اعلان کیااور کہا کہ انہیں ویڈیو لنک کےذریعےحاضری کی سہولت دی جائے گی-

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، دنیا کے ہر کونے سے اوورسیز پاکستانی یہاں موجود ہیں، ایک کروڑسے زائد پاکستانی دنیا بھرمیں آباد ہیں اوورسیز پاکستانیوں نے دن رات محنت کر کے پیسے کمائے، اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کے تاج ہیں، ہم آپ کی جتنی قدرکریں وہ کم ہے، اوورسیز پاکستانی اربوں ڈالروطن بھیج رہے ہیں،مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 4.1 ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، آپ لوگ اسی طرح بھیجتے رہے تو ملکی مزید ترقی کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ دنیا بھرمیں پاکستان کا جھنڈا بلند کر رہے ہیں، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں، کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ملک میں دہشت گردی کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں، سب جانتے ہیں کون دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے، سب کوعلم ہے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے 80 ہزار لوگوں نے اپنی جانیں نثار کی ہیں، 2018 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی پھیل رہی ہے، سب کودہشت گردوں کے سہولتکاروں کا علم ہے، کون ان کو فنڈنگ کر رہا ہے کون سہولت دے رہاہے؟۔

زیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کی زبان پر وہی ہوتا ہے جو دل میں ہوتا ہے، آرمی چیف سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں وطن کی خاطر خون دینے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی سے بڑا جرم نہیں ہوسکتا، اللہ قرآن میں کہتا ہے شہیدوں کو مردہ نہ کہو، ان کے خلاف برطانیہ میں زہر اگلا جاتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ ان لوگوں کا مقابلہ کریں تاکہ پتہ چلے عظیم پاکستانی ہیں، غزہ اور کشمیر کیلئے ناچیز نے کروڑوں عوام کے جذبات کی عکاسی کی، کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی مدد کریں گے، غزہ میں ہمارے 50 ہزار بھائی بہن شہید کردیے گئے، آج بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔

انہوں نے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی برطانیہ میں اداروں کو گالیاں دینے والوں کا مقابلہ کریں، کسی کی گالی کا جواب دینا مناسب نہیں، مناسب الفاظ میں جواب دیں، اوورسیز پاکستان ویڈیولنکس کی سہولت جلد دی جائے گی، ویڈیولنکس کےذریعےمتعلقہ وزراء سےبات ہوسکتی ہے، چیئرمین نادرا کوفی الفورسہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ نمایاں کارکردگی پراوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈز دیئے جائیں گے، ہرسال 15 اوورسیز کو سول ایوارڈز دیے جائیں گے، نواز شریف نے ایئرپورٹ پرگرین چینل کا اعلان کیا تھا، میں آج پھرگرین چینل کااعلان کرتا ہوں، گرین چینل چند ہفتوں میں فعال ہو جائے گا، ہماری بہادر مسلح افراد کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہو رہا ہے، محبت وطن اس منفی مہم کےخلاف قومی کردارادا کریں۔