قومی ٹیم کے بیٹر اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود کا کہنا ہے کہ ان سمیت دیگر کھلاڑی کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔

باغی ٹی وی: نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ سب سے پہلے لیڈر آتا ہے، ہم سب کا مشترکہ گول پاکستان ہے، ہم بہت سی خبریں دیکھتے ہیں کہ لوگ ٹیم کو ادھر سے اُدھر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن ہمیں ذاتی طور پر کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں۔

بلوچستان: اعلیٰ افسران سمیت 68 پولیس اہلکار معطل

شان مسعود نے کہا کہ ہم سب کھلاڑی بابر اعظم کے پیچھے کھڑے ہیں، جب ہمارے کپتان سرفراز احمد تھے ، تب بھی ہم جان دینے کو تیار تھے اور اب بابر اعظم کے لیے بھی ہم سب جان دینے کو تیار ہیں۔

کرکٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی میرا پسندیدہ بولر ہے لیکن اس کے پہلے اوور میں بچنا بہت مشکل ہے اگر آپ شاہین کے پہلے اوور میں بچ رہے ہیں اور اسے کہیں پر چھکا مار رہے ہیں تو آپ بہت اچھا کر رہے ہیں کیونکہ اس وقت وہ دنیا کا نمبر ون بولر ہے۔

قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

شان نے کہا کہ ہمیں بہت اچھا لگے گا اگر ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل بھی ملتان اور لاہور کے درمیان ہو۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوا تھا جس میں فاتح قلندرز کی ٹیم قرار پائی تھی۔

Shares: